تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دوران پرواز لڑکی کی مسافروں کو قتل کرنے کی دھمکی

واشنگٹن : فلسطینی لڑکی نے دوران پرواز سگریٹ نوشی سے روکنے والے ایئرمارشل پر لاتوں کی برسات کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم فلسطینی لڑکی 27 سالہ ڈانا غازی مصطفیٰ ہفتے کے روز یونائٹڈ ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے فرینکفرٹ سے ڈلاس جارہی تھی۔

دوران پرواز نوجوان لڑکی نے بیت الخلاء میں جاکر سگریٹ نوشی کرنا چاہی تو فضائی میزبان نے اسے منع کیا اور اپنی نشت پر بیٹھنے کا کہا جس پر ڈانا غازی نے کہا کہ میں اپنے والدین نے ملنے لیکن وہ ایک نشئی ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں اس لیے میں غمزدہ ہوں۔

ڈانا غازی نے کہا کہ مجھے کسی اور سیٹ پر بٹھا دو تاکہ اپنے غم کو کم کرسکوں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی میزبان نے فلسطینی لڑکی کو دوسری نشت دی تو کچھ دیر بعد پھر باتھ روم میں جاکر سگریٹ نوشی کرنے لگی، ایئرہوسٹس نے اسے منع کیا تو ڈانا غازی نے ہوسٹس کو دھکا دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں اس وقت دو ایئر مارشلز موجود تھے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی لڑکی پکڑنے کی کوشش کی تو غازی نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم انہوں نے مذکورہ لڑکی کو پکڑ کر سیٹ پر بٹھا دیا جس پر فلسطینی لڑکی چیختی ہوئی بولی۔

‘سب کو چاقو سے مار دوں گی اور پھر خود کو بھی قتل کرلوں گی، میں فلسطینی ہوں’۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کے ورجینیا لینڈ کرتے ہیں ایف بی آئی اہلکاروں نے ڈانا مصطفیٰ کو گرفتار کیا تو اس نے اعتراف کیا کہ ‘والدین کی موت سے متعلق کہانی جھوٹ تھی’۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نارتھ کیرولینا کی رہائشی ڈانا غازی مصطفیٰ پر عدالت میں وفاقی افسران کو تشدد کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہوگیا تو کم از کم آٹھ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -