جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کراچی میں انسداد تجاوزات مہم پر جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت انسداد تجاوزات مہم پر جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فریئر ہال پر تعمیراتی کام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، ڈی جی پارک اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

حکام کی جانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی کی درخواست کی گئی، حکام نے کہا کہ ہم عدالتوں کے احکامات پر من و عن عمل کرتے رہے ہیں۔

ڈی جی اینٹی انکروچمنٹ نے بتایا کہ عدالتی حکم پرملک میں سب سےزیادہ اراضی میں نےواگزارکرائی، مجھےایران ، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں جبکہ ڈی جی پارکس کا کہنا تھا کہ ملازمت کے دوران کبھی عدالت کوانکار نہیں کیا۔

عدالت نے کہا یہی کارکردگی رہی ہے تو ملازمت 20سال پہلےہی ہو جانی چاہیے، آپ انکوئری کمیٹی کے سامنے پیش ہوجائیں کیا مسئلہ ہے، جس پر وکیل کے ایم سی نے استدعا کی کہ ڈی جی انکروچمنٹ کو معطل نہ کریں پلیز ، ڈی جی انکروچمنٹ عدالتی ر حم و کرم پرہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی اپیل پر2رکنی بینچ نے22 جون کو سماعت کی، سنگل بینچ کے 20 جون کے حکم پر عمل میں ٹال مٹول کرتے رہے ، اپیل واپس لیں پھردیکھتے ہیں کیا کرنا ہے۔

جس پر وکیل نے کہا تمام تاریخی عمارت سے متعلق انکوئری کمیٹی تشکیل دی جائے، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے سندھ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نےفرئیر ہال پر تعمیر گیٹ توڑنے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں