جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

سول اسپتال میں تہرے قتل کیس کے 3 مرکزی ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں پولیس نے سول اسپتال میں تہرے قتل کیس کے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں طاہر، اس کا بھائی انتظار اور ساتھی بلال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر کو دو بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کیا گیا تھا، ملزمان کا مقتول بھائیوں صابر اور بابرکے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، تہرے قتل کیس کے 3 مرکزی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ایک شخص کی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریس کورس کے علاقے سے ایک شہری محمد مختیار کی پوری فیملی اغوا ہو گئی، جس میں اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔

ریس کورس پولیس نے مغوی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی زوبیہ، 18 سالہ بیٹی آمنہ، اور 7 سالہ بیٹا نعمان 14 ستمبر کو لاپتا ہوئے۔

کراچی: شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے ڈکیت پکڑے گئے

محمد مختیار کے مطابق گھر کے افراد سودا سلف لینے حبیب اللہ روڈ مارکیٹ گئے تھے، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں چلا، تلاش کے باوجود بیوی، بیٹی اور بیٹے کا سراغ نہ مل سکا۔

پولیس نے 15 ستمبر کو محمد مختیار کے بیان پر اغوا کا مقدمہ درج کیا، مدعی کا کہنا ہے کہ 5 روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مغویوں کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں