تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

امرود کی خریداری پر دوستوں نے کمسن طالبعلم کو قتل کردیا

نئی دہلی : بھارت میں ساتویں جماعت کے تین طلبہ نے امرود خریدنے پر 15 سالہ طالب علم کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا بھارتی ریاست اترپردیس کے شہر لاکھم پور کے گاؤں امیرنگر میں پیش آیا، جہاں تین 7ویں جماعت کے تین طالب علموں نے اپنے دوست کو معمولی بحث پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت فرمان قریشی کے نام سے ہوئی ہے، جو ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد فرمان اپنے تین ہم کلاسیوں کے ہمراہ امرود خرید رہا تھا کہ دوستوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔

بیسک سکشا ادیکاری بدھپریا سنگھ نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں مناسب اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ ہم نے اس بات کی تحقیقات کرنے کی کوشش کی ہے کہ اسکول کے کسی ٹیچر کی طرف سے تو کسی قسم کوتاہی نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق فرمان پیر کی صبح اپنے کزن توحید کے ہمراہ اسکول پہنچا تو اس کے تین دوستوں نے فرمان کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ وہ مر گیا۔

15 سالہ طالب علم کے قتل میں ملوث تینوں طالب علموں کو جو فرمان کے ہم عمر ہیں کو اسکول اسٹاف نے پکڑ لیا تھا۔ بعدازاں انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر تینوں طالب علموں کے خلاف آئی پی سی سیکشن 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم پولیس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ فرمان کو صرف ایک ملزم کا ہاتھ ہے۔

ایس ایس پی پونم کے مطابق گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ فرمان قریشی کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا صرف اس کے سینے میں مکّا مارا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بھتیجا بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم ہے، بقول بھتیجے کہ تینوں ملزمان نے فرمان پر اسکول ٹیچر کی موجودگی میں تشدد کیا اور ملزمان نے مسلسل بیٹے کے سینے پر مکّے برسائے یہاں تک کہ وہ مر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ہمیں تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قتل میں صرف ایک ملزم ملوث تھا۔

Comments

- Advertisement -