تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکی ریاست ٹیکساس میں‌ فائرنگ، تین ہلاک

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں اتوار کے روز نامعلوم مسلح شخص نے سپر مارکیٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

آسٹن پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے سیدھی فائرنگ کر کے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، حملہ آور نے جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں‌ فائرنگ، 4 سکھوں‌ سمیت 8 ہلاک

پولیس نے شاپنگ مال کے دکانداروں اور اطراف کے رہائشیوں کو حفاظتی مقام کی طرف منتقل کردیا ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کے لیے زمینی و فضائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔

Comments

- Advertisement -