جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ڈاکوسمیت 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک ڈاکو سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہید ملت روڈ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو باضابطہ کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

برنس روڈ کے قریب پولیس مقابلہ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق دوملزمان پولیس اہلکار وسیم کولوٹ رہے تھے پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے ایک ڈاکوکوہلا ک کردیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوکی شناخت عمیرکے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا۔

نیوکراچی میں جھگڑے کے دوران سرپرلوہے کی راڈ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ شاہ فیصل کالونی ایک نمبرپرگولی لگنے سے دس سالہ بچہ زخمی ہوگیا، زخمی طحٰہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ملزمان نے راہگیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شہری اللہ دتہ کی عمر 28 سال تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں