تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکا، ہیلووین پارٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہیلووین پارٹی کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لونگ بیچ میں واقع ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شریک تمام افراد نے ہیلووین لباس زیب تن کیے ہوئے تھے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے 20 گولیاں فائر کیں۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، 3 افراد ہلاک، 14 زخمی

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ریاست نیویارک کے نجی سوشل کلب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے تھے،  6 اکتوبر کو امریکی ریاست کنساس کے بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور سترہ ماہ کی بچی سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -