اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ہولناک حادثہ ، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

شکار پور: باراتیوں سے بھری بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتوں سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 8 خواتین، 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگیا ، باراتیوں کی بھری بس کو ہولناک حادثہ پیش آیا۔

شکارپور کے ھمایو تھانہ کی حدود قومی شاہراہ کونھارو لاڑو کے مقام پر باراتیوں سے بھری بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوئی، حادثہ کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتوں سمیت دو افراد جاں بحق، 8 خواتین، 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کو فوری طلب کرلیا گیا ، قریبی علائقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو بس سے نکال لیا، زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 18 زخمیوں میں سے6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سکر رفر کردیا گیا ہے۔

بارانی جیکب آباد سے شادی کی تقریب کے بعد شکارپور آرہے تھے کہ شکارپور کے ھمایو تھانہ حدود قومی شاہراہ کونھارو لاڑو کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئے، جان بحق اور زخمی افراد کا تعلق بروہی برادری سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ شدید دھند اور تیز رفتاری ہوسکتی ہے، تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں