شیخوپورہ : کاراورٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

شیخوپورہ : کاراورٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

شیخو پورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پرکار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پرکار اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کوقانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ ٹریفک حادثےمیں 3 افراد کی موت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمی کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق


واضح رہے کہ رواں سال 5 جولائی کو صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں