ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی: منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والی تین بہنیں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین سگی بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران تین منشیات فروش بہنوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار خواتین کے قبضے سے ساڑھے تین کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش خواتین شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھیں، تنیوں بہنیں پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور جیل بھی جا چکی ہیں، خواتین کےموبائل فون سے گروہ کےدیگر افرادکا ڈیٹاحاصل کیاجارہاہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ملک کے سب سے بڑے شہر کے پوش علاقوں میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے کراچی پولیس نے اہم قدم اٹھایا تھا، جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے موٹر سائیکل اسکواڈ تشکیل دیا ہے اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کو سینٹر لائزڈ کیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل اسکواڈ ڈیفنس کلفٹن کے مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی کرےگا اور حساس پوائنٹس پر تعینات اسکواڈ کےجوان 24 گھنٹے پیٹرولنگ پر بھی مامور ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل اسکواڈکی ازسرنو تشکیل سے پوش علاقےمیں سیکیورٹی بہترہوجائے گی جب کہ موٹرسائیکل اسکواڈ کےجوان واردات کی اطلاع پر فوری رسپانس بھی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں