ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

تین خوش نصیب بہنوں کا نام ایک ساتھ حج قرعہ اندازی میں نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں کی حج کی آرزو پوری ہوگئی۔ تینوں کا نام ایک ساتھ حج قرعہ اندازی میں نکل آیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری خاتون ’شیما عوض‘ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اور دونوں بہنوں کی درخوست دی تھی، خواہش تھی کہ تینوں بہنیں ایک ساتھ حج کی سعادت حاصل کریں۔

خاتون نے بتایا کہ حج قرعہ اندازی میں درخواست تو جمع کرا دی مگر یہ امید نہ تھی کہ ہماری آرزو پوری ہو جائے گی، شاید وہ قبولیت کی مبارک گھڑی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے دو برس قبل حج ادا کیا تھا، انہوں نے مجھے حج کرنے کی ترغیب دی تھی اور کہا تھا صحت و تندرستی کے ساتھ فریضہ ادا ہو جائے تو بہتر ہے۔

مصری خاتون اس خدشے کا شکار تھیں کہ اگر تنہا سفر حج کرنا پڑے تو کتنی مشکل ہو گی، اسی لیے دعا گو تھی کہ تینوں بہنیں ایک ساتھ مقدس فریضے پر جاسکیں۔

حج ضوابط کی خلاف ورزی: غیر ملکیوں اور شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

شیما کی بہن ہالہ عوض بھی خوشی سے سرشار تھیں، اُن کا کہنا تھا کہ جب چھوٹی بہن نے ہم تینوں کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا تو یہ یقین نہیں تھا کہ نام نکل آئیں گے۔ اللہ کا خاص فضل و کرم ہوا کہ ہم تینوں کا نام ایک ساتھ نکل آیا اور اب ہم اس سفر مقدس پر روانہ ہوجائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں