بیجنگ: چین میں ہاتھیوں نے تالاب میں گرنے والے اپنے تین ساتھیوں کا آخری وقت تک ساتھ نہ چھوڑا یہاں تک کہ دو روز بعد محکمہ جنگلات کے عملے نے پھنسے ہوئے ہاتھیوں کو باہر نکال لیا۔
Elephants save comrade in distress by arynews
چینی میڈیا کے مطابق چین کے ایک جنگل میں ہاتھیوں کے ایک گروپ کے تین ساتھی سات فٹ گہرے ایک تالاب میں اتر گئے جہاں سے ان کی واپسی مشکل ہوگئی، انہیں نکالنے کی خاطر ان کے باقی تمام ساتھیوں نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا اور دو دن تک انہیں نکالنے کی کوشش کرتے رہے اور انہیں چھوڑنے کا نام تک نہ لیا۔
بالآخر محکمہ جنگلات کے عملے کو خبر ملی تو وہ مشینری لے کر وہاں آ پہنچا، ہاتھیوں کے گروہ کو دور بھگایا، تالاب کا پانی کم کیا اور ایکس کیویٹر مشین سے تالاب کی بائونڈری وال توڑ کر تینوں ہاتھیوں کو آزاد کرایا جیسا کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
آزادی ہوتے ہی پریشان حال ہاتھی فوراً اپنے ساتھیوں سے ملنے جنگل کی طرف دوڑ گئے۔