سڈنی: آسٹریلیا کے موٹروے پر سے ایسا عجیب الخلقت سانپ ملا جس کی تین آنکھیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سانپ کی تصاویر شیئر کی گئیں جسے صارفین نے بغور دیکھا اور اس کو ہزاروں بار شیئر بھی کیا گیا جبکہ اسی تعداد میں تبصرے بھی کیے گئے۔
آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں واقع پارک اور وائلڈ لائف حکام نے سانپ کو بچہ قرار دیتے ہوئے اس کا نام ’مونٹی‘ رکھا۔ حیران کُن طور پر یہ عام سانپوں سے دکھنے میں بھی منفرد تھا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش
حکام کے مطابق اُن کو سڑک پر سے گزرنے والے دو مسافروں نے اطلاع دی کہ ارنہم موٹروکے نزد ہمٹی ڈو کے قریب ایک سانپ سڑک کنارے موجود ہے، جسے ہم نے فوری طور پر ریسکیو کیا۔ تین آنکھوں والا سانپ ایک ہفتے تک زندہ رہنے کے بعد مر گیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق سانپ کا تفصیلی طبی معائنہ اور اس دوران اُس کے سر کا ایکسرے بھی کیا گیا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ’مونٹی‘ دیگر سانپوں سے مختلف ہے کیونکہ اس کی تین آنکھیں ہیں اور وہ تینوں سے ہی دیکھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، لوگ خوفزدہ
حکام کے مطابق سانپ کی لمبائی 15 انچ تھی اور شاید وہ کھانے کی تلاش میں ہی سڑک تک پہنچ گیا تھا۔ ماہرِ سانپ کا کہنا تھا کہ ’مونٹی‘ کا ملنا میری زندگی کا انوکھا واقعہ ہے کیونکہ ابھی تک ایسا سانپ نہیں دیکھا۔
یونیورسٹی آف کوئین لینڈ کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ سانپ کی تین آنکھیں کسی معجزے سے کم نہیں کیونکہ میں نے اس سے قبل دو سر والا سانپ تو دیکھا مگر ایسا کبھی بھی نہیں دیکھا تھا‘۔ سانپ کو تفصیلی معائنے کے لیے کوئین لینڈ کے لیب منتقل کردیا گیا جہاں ماہرین اُس کا جائزہ لیں گے۔