The news is by your side.

Advertisement

کراچی : لیاری میں پولیس مقابلہ‘3 ملزمان ہلاک

کراچی : شہرقائد کے علاقے کلاکوٹ لیاری میں پولیس نے مقابلے کے دوران گینگ وار کے 3 کارندے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں رات گئے بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز نے رات گئے سرچ آپریشن ن لیگ کے دفترپرحملے کے بعد کیا، بابا لاڈلا گروپ کے کارندوں نے ن لیگ کے دفترپرحملہ کیا تھا۔


سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ چار روز قبل صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان چینی باشندے چن زو کوکلفٹن میں قتل کرنے کے بعد اندرون سندھ روپوش ہوگئے تھے۔


کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کی تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں