تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

امریکا، 4 طالبات اور استانی کو ٹرک نے کچل دیا

واشنگٹن: امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے مرکزی شاہراہ سے کچرا اُٹھانے والی 4 طالبات اور استانی کو کچل دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کی مرکزی شاہراہ پر مقامی اسکول کی طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ صفائی مہم کے تحت کچرا اُٹھا رہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئیں۔

حادثات میں تین طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک طالبہ شدید زخمی ہے، حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی طالبہ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے، ٹرک ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ کولٹن ٹریو کے نام سے ہوئی ہے اور قریبی علاقے کا رہائشی بتای اجاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ٹرک ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -