بھارت میں اس سال ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے باضابطہ وارم اپ میچز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
10 ٹیمیں 5 اکتوبر سے ورلڈ کپ شروع ہونے والے ہفتے کے دوران دو باضابطہ 50 اوور کے میچ کھیلیں گی جو کہ بھارت کے تین مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
یہ میچز جمعہ 29 ستمبر اور منگل 3 اکتوبر کے درمیان گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں ہوں گے اور ٹیموں کو ان حالات سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع فراہم کریں گے جن کا انہیں ورلڈ کپ کے دوران سامنا ہونے کی توقع ہے۔
وارم اپ میچز کے پہلے دن بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے گوہاٹی میں ہوگا، جنوبی افریقہ افغانستان سے تھرواننت پورم میں اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ حیدرآباد میں پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا سے شیڈول ہے۔