تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی ایئرپورٹ پرچارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ، تین زخمی

کراچی: قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک چارٹرڈ طیارہ اڑان بھرنے بھی نہ پایا تھا کہ گرگیا، تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ کراچی ایئرپورٹ سے بلوچستان کے علاقے سوئی جانے والا نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران ہی فنی خرابی کے سبب رن وے پر گرگیا۔

رن وے پرطیارہ گرنے سے پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے اوراس کی بحالی کے لئے سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے کام جاری ہے۔

رن وے نمبر25 ایل بند ہونے کے سبب اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکارہوئی ہے، سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

طیارہ کیونکہ مکمل اڑان نہیں بھرپایا تھا لہذا کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا، طیارے میں سوارتین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -