بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

پشاور میں دھماکہ، تین افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشاور میں آج بروز اتور ایک مقامی گاڑٰی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور کے علاقے پھندو چوک کے قریب مقامی مدرسے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکہ کے نتیجےمیں مقامی مدرسے کے مہتمم سمیت تین افرادزخمی ہوئےجنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں تین کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد اسپتال اورجائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور چند ہی لمحوں میں حملہ آورکی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں