اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

انٹر کے 3 طالب علم سمندر میں ڈوب کر جان گنوا بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں تفریح کے لیے سمندر میں نہانے کے لئے گئے 3 طالب علم ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں تعلیم حاصل کر رہے تین دوست طالب علم اتوار کی دوپہر مائی پاڑو ساحل پر سیر کے لیے گئے تھے۔ نہاتے وقت تینوں حادثاتی طور پر سمندری لہروں کی زد میں آگئے۔

رپورٹس کے مطابق ان کی چیخ و پکار سن کر وہاں موجود میرین پولیس نے بچانے کی کوشش کی مگرکامیاب نہ ہوئے، مرنے والوں کی شناخت نیلور ضلع کے رہنے والے ہمایوں، سمد اور نارائن ریڈی پیٹ کے رہنے والے تعظیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق حالیہ طوفان کے باعث سمندر میں لہریں بہت تیز تھیں اسی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہوگا۔

دوسری جانب بھارت کے تلنگانہ میں گزشتہ روز خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، بس کو ٹرک کی زوردار ٹکر سے 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔

آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ تصادم کے بعد ٹرک کا بھاری کنکر بوجھ بس پر جا گرا، جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ : شدید خوف و ہراس

رپورٹس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور21افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں