بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

تین نہتے کشمیریوں کا قتل، 6بھارتی فوجیوں کوعمر قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کشمیر : بھارتی فوج کے جھوٹ کا پول کھل گیا، تین نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے پر چھ بھارتی فوجیوں کوعمر قید کی سزا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دوہزار بارہ میں بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو سرحد کے قریب لے جاکر گولی مار دی تھی اور ان پر پاکستان سے تعلق کا الزام عائد کردیا تھا، واقعے کی تفتیش کے بعد بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی پر سے پردہ ہٹ گیا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فوجی عدالت نے واقعے میں ملوث چھ فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنادی، جن میں کرنل دنیش پٹھانیہ، کیپٹن اُپیندرا، حوالدار دویندرا کمار، لانس نائیک لکھمی، لانس نائیک ارون کمار اور دیگر شامل ہیں جبکہ اس واقعے میں ملوث 6 افراد کے کورٹ مارشل کا حکم بھی جاری کردیا ہے

یاد رہے کہ بھارتی فورسز بارہ مولا کے رہائشی تینوں کشمیریوں شہزاد احمد ، ریاض احمد اور محمد شفییع کو قُلی کی نوکری اور اچھی تنخواہ کا لالچ دے کر مچھل سیکٹر میں سونا پانڈی پوسٹ پر لائے، تینوں خوش تھے کہ پیٹ کی آگ بجھنے کا انتظام ہو گیا لیکن بھارتی فوج نے ان تینوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور الزام لگایا کہ مرنے والے پاکستانی درانداز تھے، جنہیں مقابلے میں مار دیا گیا۔

ہلاک ملزمان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ورثاء اور لواحقین نے اس پر شدید احتجاج کیا، ان کا مؤقف تھا کہ تینوں افراد عام شہری تھے اور ان کا عسکریت پسندوں سے کسی قسم کا تعلق نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں