The news is by your side.

Advertisement

بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری جوان شہید

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض اور ظالم بھارتی فوج کا مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، یہ جعلی آپریشن دارالحکومت سری نگر کے علاقے رام باغ میں کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کو موصول ہونے والی آخری اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں