The news is by your side.

Advertisement

رحیم یار خان، ٹریفک حادثے میں دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق، دلہا زخمی

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں المناک حادثے میں دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دلہن، ان کے والد اور بہن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں دلہا زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر خانبیلہ کے قریب پیش آیا، احمد پور لمہ سے حسن شاہ اپنی بیٹی کی رخصتی کرکے بارات کے ساتھ کار میں احمد پور شرقیہ جارہے تھے کہ خانبیلہ کے قریب ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دلہن کے والد حسن شاہ، دلہن حنا بی بی اور دلہن کی بہن 15 سالہ فردوس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا فرخ حسین، دلہن کی والدہ روبینہ اور بہن کائنات زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: موٹروے پر تیز رفتار کار الٹ گئی، ماں اور 3 بچے جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی اور موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صادق آباد میں ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں اور 3 بچے جاں بحق  اور شوہر زخمی ہوگیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ایبٹ آباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل تھے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں