The news is by your side.

Advertisement

3 لیجنڈ اداکار اچانک شاہ رخ خان کے گھر پہنچ گئے

ممبئی: بالی وڈ کے ”بادشاہ“ شاہ رخ خان کے گھر ”منت“ میں اچانک فلم انڈسٹری کے تین لیجنڈ اداکار ہینچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان حال ہی میں فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ سے واپس ممبئی لوٹے ہیں۔ سلمان خان، اکشے کمار اور سیف علی خان اداکار کے گھر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر لیجنڈ اداکاروں کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات نے جنم لے لیا۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین نے شاہ رخ خان کو مایوس کر دیا

دراصل سعودی عرب ریڈ سی فلم فیسٹیول کے چیئرمین محمد الترکی اور دیگر حال میں بھارت پہنچے ہیں۔ غیر ملکیوں کا استقبال شاہ رخ خان کے بنگلے ”منت“ پر کیا گیا اور اسی وجہ سے سلمان خان، اکشے کمار اور سیف علی خان شاہ رخ خان کے گھر پہنچے۔

تصاویر میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان اور اکشے کمار کو بدر بن فرحان السعود کے ساتھ ملاقات کرتے نظر دیکھا جا سکتا ہے۔

بدر بن فرحان نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالی وڈ کے  سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار اور سیف علی خان سے ملاقات کی، اس دوران فلمی دنیا کے بارے میں گفتگو اور کلچرل کو جاننے کا موقع ملا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں