تازہ ترین

بھارت: انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ نے تین افراد کی جان لے لی

بہار: بھارتی ریاست بہار میں انتہا پسند ’گاؤ رکشکوں‘ نے تین افراد کو تشدد کرکے قتل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں پیش آیا، تین افراد موقعے ہی پر ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کی حالت نازک ہے.

گاؤ رکشکوں کا موقف ہے کہ چاروں افراد پر مویشی چوری کا الزام تھا، انھیں رنگے ہاتھ پکڑا گیا، چاروں افراد ایک ٹرک میں مویشی لاد کر جا رہے تھے، ان کا مقصد مویشیوں کو ذبح کرنا تھا.

گاؤں کے باسیوں نے انہیں روک لیا اور  چوری کے الزام میں اُن پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر مقتولین کے گاؤں کے باسیوں نے اسپتال کے باہر بھرپور  مظاہرہ بھی کیا، ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے گاؤں کے باسیوں پر جھوٹا الزام لگایا اور اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی.

مزید پڑھیں: بھارت میں رہنا ہے تو ’جے شری رام‘ کہو، ہندو انتہا پسندوؤں کا عالم دین پر تشدد

خیال رہے کہ 2015 سے لے کر اب تک 44 افراد گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیے جا چکے ہیں، جن میں‌اکثریت مسلمانوں کی ہے.

اس معاملے پر بین الاقوامی تنظیموں اور بھارت کے روشن خیال حلقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے.

Comments

- Advertisement -