The news is by your side.

Advertisement

کلبھوشن کیلئے قونصل تقرری کا معاملہ، 3رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن کےلیے قونصل تقرری کے معاملے پر وزارت قانون کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کےلیے قونصل تقرری کے معاملے پر دائر کی گئی درخواست پر سماعت آج ہوگی، وزارت قانون نے یہ درخواست کلبھوشن کےلیے وکیل مقرر کرنے کےلیے دائر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، اور یہ بینچ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کےلیے وکیل مقرر کرنے کےلیے عدالت نے چار نوٹسز جاری کیے ہیں، عدالت کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال کوئی وکیل مقرر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ سماعت پر حکومت کو ایک بار پھر بھارت سے رابطے کا حکم دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں