The news is by your side.

Advertisement

قصور، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں، بیوی اور بچی جاں بحق

قصور: پنجاب کے ضلع قصور میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچی جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقے بھٹہ گوریاں والا چوک کے قریب گھر میں گھس کر میاں، بیوی اور بچی کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے 3 بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، تفتیش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق 3 مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے عبدالحمید کے گھر میں گھس کر اسے اور اس کی بیوی نائلہ اور 10 سالہ زارا کو قتل اور 3 بچوں کو زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے قوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور شواہد کی روشنی میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ غضنفر، محمود اور مسعود موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے دریا خاکی کے علاقے میں انہیں نشانہ بنایا۔

راولپنڈی پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں