تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مچھلیاں پکڑتے ہوئے 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے

بھارت میں مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے 3 مسلمان نوجوان ڈوب کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں بیلکھرا گاوں میں مچھلیوں کا شکار کرنے گئے 3 لڑکے ڈوب گئے۔

مرنے والوں میں دو بھائی قطب الدین اور صلاح الدین جب کہ پڑوسی محمد ولد شاہد شامل ہیں اور ایک ہی گاوں کے رہائشی ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکے گھر مچھلی کے شکار کے لیے گئے اور رات ہونے پر گھر نہ لوٹے تو ان کی تلاش شروع کی گئی۔ پوری رات اہل خانہ نے تلاش جاری رکھی لیکن کو سراغ نہ ملے۔

صبح سویرے جب گاوں والے تالاب کے قریب پہنچے تو وہاں لڑکوں کے کپڑے اور دیگر سامان نظر آیا جب کہ تالاب سے ایک لڑکے کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔

اپنی مدد آپ کے تحت گاوں والوں نے باقی دو لڑکوں کی لاشوں کو ڈھونڈ نکالا اور بعدازاں ان کی تدفین کی گئی۔

Comments

- Advertisement -