بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

تھر میں مزید تین بچے جاں بحق‘ اموات کی تعداد 72 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

تھرپارکر: صحرائے تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید 3 بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق غذائی قلت وامراض کی وجہ سے سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج مزید 3 بچوں نے دم توڑ دیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ
رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 41 بچے زیرعلاج ہیں۔

بچوں کی اموات جاری


یاد رہے کہ چند روزقبل بھی سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید3  بچےدم توڑ گئے تھے، رواں سال اموات کی تعداد 72 ہوگئی ہے.

دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تھر میں بچوں کی اموات کے سلسلے کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  تھر میں بچوں کی اموات کی شرح کراچی یا لاہور سے زیادہ نہیں ہے ، تاہم یہ مسئلہ بہرحال ہے اور یہ تھر کا ثقافتی مسئلہ ہے، وہاں جلد شادیاں ہوجاتی ہیں اور کم عمر ی میں بغیر وفقے کے بچوں کی پیدائش سے یہ مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔

صحرائے تھر


پاکستان کی جنوب مشرقی اور بھارت کی شمال مغربی سرحد پر واقع ہے، اس کا رقبہ 200,000 مربع کلومیٹریا 77,000 مربع میل ہے، اس کا شمار دنیا کے  نو بڑے صحراؤں میں ہوتا ہے.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں