پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، سب انسپکٹرسمیت 3 اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مووٹر وے ایم فائیو پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے افسوسناک واقعہ موٹر وے ایم فائیو لوکیشن سکس سکس ٹو پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا۔ موٹر وے پولیس کے افسران و اہلکار ڈیوٹی شفٹ ختم کرکے اوچ شریف اپنی رہائش گاہ پر آرہے تھے اور مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔

جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹرمشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹرناصراور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں تاہم جاں بحق ہونے والے موٹر وے پولیس افسران و اہلکار کی لاشیں ٹی ایچ کیو احمد پورشرقیہ شفٹ کردی گئی ہیں۔

بس کو تحویل میں لے کرکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ .

سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پی سمیت ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس اور موٹر وے حکام نے کہا کہ بس کو تحویل میں لے کرکارروائ شروع کردی تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں