تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک میں پولیو بے قابو ، مزید تین کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد : ملک میں پولیو کے مزیدتین کیسز سامنے آگئے، کیسزکراچی، جعفرآباد اور خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد رواں سال پولیوسےمتاثرہ بچوں کی تعداد باہتر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرگیا، پولیو کے مزید تین اور کیسز رپورٹ ہوئے، ایمرجنسی آپریشن سنیٹر پولیو سندھ نے پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

کیسز کراچی ، جعفر آباد اور خیبر پختونخواہ کے علاقے طوغر سے سامنے آئے ہیں، کراچی اورنگی ٹاون یونین کونسل نمبر 2 میں 17 ماہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہوچکی ہے، پولیو حکام کے مطابق 2019 میں پولیو خاتمے کے لیے موثر مہم چلائی گئی ہیں تاہم سندھ بھر پولیو کیسز کی تعداد رواں سال چار ہوچکی ہے۔

پولیو حکام نے والدین سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ماحول سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں : ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار

گذشتہ ماہ بھی ملک میں 2 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے، ایک کیس صوبہ بلوچستان اور ایک خیبر پختونخواہ سے رپورٹ ہوا۔

یاد رہے پولیو کی بڑھتی شرح پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پولیو کے حوالے سے منعقد خصوصی اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ قطرے پلانے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیے بااثر افراد سے رابطے کیے، ویکسی نیشن پر منفی پروپیگنڈا ختم کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

خیال رہے عالمی ادارہ صحت نے پولیو کیسز رجسٹرڈ ہونے کے سبب پاکستان پر پہلے سے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

واضح رہے اس وقت دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں اب تک پولیو کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -