خضدار میں دھماکہ، ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

خضدار میں دھماکہ، ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق

خضدار: خضدار کے علاقے وڑھ میں دھماکے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے خضدارکے تحصیل وڑھ میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ سات سالہ بیٹی زخمی ہوئی ہے ، زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں اورتفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے وڑھ دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار افسوس کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں