site
stats
پاکستان

افغانستان میں یونیورسٹی پراجیکٹ کے لیے آئے تین پاکستانی طالب علم گرفتار

بامیان: افغانستان حکومت نے بامیان صوبے میں اپنی ’’تعلیمی پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے آئے تین پاکستانی طالب علموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کے تین طالب علم بازغ خان، خلیل کرم اور شاہ محمود گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کے ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں افغانستان گئے تھے،جہاں افغان حکام نے انہیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آئے تینوں طالب عملوں کو چار روز قبل نامکمل سفری دستاویش رکھنے کے الزام میں گرفتار کر کیا ہے۔

افغان حکام کے موقف سے قطع نظر سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ گرفتاریاں بلوچستان کے وزیر داخلہ کے افغانیوں شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے سخت بیان دینے کے ردعمل کے طور پر عمل لائی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top