اشتہار

باقی 3 پاکستانی ایتھوپیا سے کراچی کب پہنچیں گے؟ اہل خانہ کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صومالیہ کی پورٹ وساسو پر موجود بقیہ تین پاکستانیوں کی آمد بھی کنفرم ہو گئی، تینوں پاکستانی بدھ کو ایتھوپیا سے کراچی پہنچیں گے۔

پورٹ وساسو پر موجود تینوں پاکستانیوں کی ٹکٹ کنفرم کرا لی گئی ہے، ان میں حسین یوسف، عمران علی اور محمد یاسین شامل ہیں، حسین یوسف اور عمران علی کا تعلق کراچی جب کہ محمد یاسین کا تعلق سوات سے ہے۔

تینوں پاکستانی آج صبح صومالیہ پورٹ سے ایتھوپیا ادیس ابابا روانہ ہوں گے، جہاں وہ 2 دن قیام کے کرنے کے بعد بدھ کو شام کراچی پہنچیں گے۔

یہ تینوں پاکستانی قزاقوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے تھے، تینوں کو پنٹ لینڈ سے ایم ٹی اونر جہاز میں بٹھا کر وساسو بھیجا گیا تھا، جہاز کے مالک نے تینوں کریو ممبرز کو جہاز میں موجود تیل پورٹ پر بہ حفاظت پہنچانے کی ذمے داری دی تھی۔

صومالی قزاقوں کی فائرنگ سے شہید اور زخمیوں کی وطن واپسی

واضح رہے کہ گزشتہ روز صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کی کراچی واپسی ہوئی، چار پاکستانی اور تین میتیں ایتھوپیا سے نجی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں۔

جاں بحق پاکستانیوں میں تھرڈ انجینئر محمود انصاری، سیکنڈ آفیسر کاشف عمر اور رفیع اللہ خان شامل ہیں، جب کہ زخمی پاکستانیوں میں امین بن شمس، عقیل خان، یاسر خان اور عثمان غنی شامل ہیں۔ عثمان غنی کا تعلق ساہیوال اور عقیل خان کا تعلق مردان سے ہے۔

ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر عاطف عزیز اور جبوتی میں پاکستان کی سفیر اقصیٰ نواز نے ادیس ابابا ایئرپورٹ پر زخمی پاکستانیوں اور میتوں کو کراچی روانہ کیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں