تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا میں‌ فلم کی شوٹنگ کے دوران دھماکا

امریکی ریاست لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد بری طرح سے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے علاقے سانٹا کلارا میں منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے زور دار دھماکے کی آواز آئی جس کے بعد اطراف میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا ٹریکٹر کے گودام میں ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد بری طرح سے جھلسے جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ایمبولینس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے بعد تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چوتھا زخمی خود چل کر اسپتال پہنچا۔

دھماکے کے بعد اطراف میں واقع جنگلات میں بھی آگ لگی جس نے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوا۔ دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے افسر نے تصدیق کی کہ دھماکا ٹریکٹر کے گودام میں ہوا۔

لاس اینجلس پولیس کے سربراہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا پانچ بجے ہوا اور بیس منٹ کے اندر ہی آگ نے اطراف کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -