اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی، تین مختلف مقامات پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرِ قائد میں ایک ہی دن میں پانی کی تین پائپ لائنیں پھٹ گئیں جس کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں تین مختلف مقامات پر پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ کی بد انتظامی اور اہلیت کی قلعی کھول دی ہے جس کی وجہ نہ صرف یہ کہ ہزاروں گیلن قیمتی پانی ضائع ہوا بلکہ سڑکیں زیر آب آجانے کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام رہا۔

پائپ لائن پھٹنے کا پہلا واقعہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پیش آیا جب اچانک بجلی چلے جانے کے باعث لائن نمبر پانچ دباؤ برداشت نہ کرسکی اور پانی کے دباؤ سے پھٹ گئی جس کی درستگی کے واٹر بورڈ کا عملہ اور ہیوی مشینری روانہ کردی گئی تاہم تب تک ہزاروں گیلن پانی سڑک پر بہہ گیا۔

اسی طرح دوسرا واقعہ سوک سینٹر سے جامعہ کراچی جانے والی یونیورسٹی روڈ پیش آیا جب جاری ترقیاتی کام کے دوران پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے سڑک زیر آب آگئی اور پوری شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ گھنٹوں گاڑیوں میں بیٹھے سڑک پر پھنسے رہے۔

پانی کی پائپ لائن پھٹنے کا تیسرا واقعہ ناظم آباد نمبرسات میں رونما ہوا جہاں پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ سڑک زیرِ آپ آجانے کے باعث تریفک معطل رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں