بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گلگت: کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پرحملہ‘3 اہلکارشہید

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : گلگت بلتستان میں کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ترجمان گلگت بلتستان کا اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رات گئے 8 دہشت گردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا۔

فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ فرارہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی جاچکی ہے۔

گلگت بلتستان، دیامرمیں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے دیامر کےعلاقے تانگیر میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 5 اگست کو اسکول نذر آتش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 کوگرفتارکیا گیا تھا۔

چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکول نذر آتش

واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اگست کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں نامعلوم تعلیم دشمن شرپسندوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں