کراچی: شہر قائد کے ساحل باکس بے پر تین سعودی باشندے ڈوب گئے، دو لاشیں ملی گئیں ایک کی تلاش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے تینوں افراد غیر ملکی ہیں، ان میں سے دو سعودی قونصلیٹ کے ملازمین ہیں جب کہ تیسراسعودی قونصلیٹ کے عہدےدار کا بیٹا ہے جس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے، فہد اور علی نامی اشخاص کی لاشیں ملی گئیں۔
- Advertisement -
امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے شخص عبداللہ کی لاش تلاش کی جارہی ہے۔