پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

امریکی ناکہ بندیوں کے باوجود چینی جہاز آبنائےہرمز سے گزر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ناکہ بندیوں کے باوجود 3چینی جہاز آبنائےہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق کم از کم تین ٹینکر منگل کے روز آبنائے ہرمز کے راستے خلیج میں داخل ہوئے ہیں جس کا ایل ایس ای جی اور کیپلر کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے۔

پاناما کے جھنڈے والے پیس گلف ایرانی علاقائی پانیوں میں جزیروں لاراک اور ہرمز کے درمیان نئے راستے سے گزرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی حمریہ بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے جسے پاسداران انقلاب نے گزرنے کی اجازت دی۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق  تینوں جہاز آبنائے ہرمز کے راستے خلیج میں داخل ہوئے۔

چین نے امریکی ناکہ بندی پر ردِعمل میں کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ فعل ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔

ترجمان کے مطابق مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کر سکتے ہیں، یہ اقدام جنگ بندی کمزور کرے گا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں