پاکستان کی تین بہنیں آج ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ایک ساتھ حصہ لے کر منفرد ریکارڈ قائم کریں گی۔
ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ جنوبی افریقہ میں کھیلی جا رہی ہے۔ اس ایونٹ میں آج پاکستان کی تین بہنیں ایک ساتھ حصہ لے کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیں گی۔
سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل مختلف کیٹگریز میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 13 جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔
آج جب تینوں ایک ساتھ پاور لفٹنگ مقابلے لیے آئیں گی تو یہ دنیا کی تاریخ کا ایک ایسا منفرد ریکارڈ ہوگا جو آج سے پہلے کبھی قائم نہیں ہوا۔
تینوں ایتھلیٹ بہنیں ایونٹ کیلیے بھرپور تیاری کر کے گئی ہیں اور میڈلز لیکر ریکارڈ قائم کرنے کیلیے پُر امید ہیں۔