تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی کےحاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے تین بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک

دبئی : دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے تین بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، متعدد ستاروں اور مشہور شخصیات نے شیخ محمد اور ان کے بیٹوں کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے 3 بیٹوں کے نکاح کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بھی شامل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم نے سوشل میڈیا پر اپنے تینوں بھائیوں کی اَن دیکھی تصویر پوسٹ کی اور انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے قومی مسرّت کا موقع قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

ربي يحفظكم ويسعدكم ❤️❤️❤️

A post shared by Latifa M R Al Maktoum (@latifamrm1) on

مذکورہ تصویر میں فزاع کے نام سے مشہور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد ، دبئی کے حاکم کے نائب شیخ مکتوم بن محمد اور محمد بن راشد آل مکتوم نالج فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ احمد بن محمد نظر آ رہے ہیں۔

دبئی اسپورٹس کونسل نے جس کے سربراہ شیخ حمدان ہیں، شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو ان کے بیٹوں کے نکاح کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی، اسی موقع پر متعدد ستاروں اور مشہور شخصیات نے شیخ محمد اور ان کے بیٹوں کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے۔

Comments

- Advertisement -