بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت گرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران 3منزلہ عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ملبے تلے دب گئے تاہم 3 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 9سی میں عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا ، جہاں نالے پر آپریشن کے دوران 3منزلہ عمارت گرگئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 3 افراد کو نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت سے 3 منزلہ عمارت گری ، 3منزلہ عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جارہا تھا۔

خیال رہے کراچی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اورنگی نالہ پر بھی ہیوی مشینری اور افرادی وقت کے ذریعے تجاوزات تیزی سے مسمار کی جارہی ہیں، حکام کے مطابق 23 میں سے آٹھ کلومیٹر رقبہ کلیئر کرا دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں