تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دمشق، دہشت گردی کی بڑی واردات ناکام، تینوں خود کش حملہ آورہلاک

دمشق : مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر 3 خود کش حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا جس سے شہر ایک خوفناک حادثے سے محفوظ رہا.

تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں تین خود کش بمباروں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ خالد بن ولید اسٹریٹ پر واقع مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے.

سیکیورٹی حکام کی جانب سے روکے جانے پر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور تیسرے حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم دمشق پولیس نے اسے ہیڈکوارٹرز کے پیچھے گھیرلیا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا.

پولیس کے مرکزی دفتر میں‌ گھسنے والے دو خود کش حملہ آورں کی خود کو دھماکے سے اُڑانے کے نتیجے میں دو شخص ہلاک اور چھ زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی کے باعث خودکش حملہ آور ناکام ہوئے اور شہر ایک بڑے اور خوفناک حادثے سے محفوظ رہا جس کا سہرہ سیکیورٹی اداروں کو جاتا ہے جنہوں دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملادیئے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -