کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جانب سے کراچی کے مختلف حصوں سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بہادرآبا د پولیس نے گشت کے دوران دو مشتبہ افراد بلال ہنان اور زبیر شاہ کوگرفتار کیا ملزمان سے ہتھیاروں سے سمیت شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں.
اسی دوران پولیس کی جانب سے اتحان ٹاؤن سے کی حدود سے قائم خانی نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیاگیا.
- Advertisement -
پولیس کے مطابق ملزم قائم خانی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا.
واضح رہے کہ صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال کی جانب سے پولیس کو ہدایات کی گئیں تھی کہ پولیس کراچی کے امن وامان کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے.