اشتہار

لاہور سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بچوں سے متعلق آن لائن جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے ، جس میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین آن لائن جرائم کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں سے متعلق اہم تفصیلا ت فراہم کی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف میر نے بتایا کہ بچوں سے متعلق آن لائن جرائم اور چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پورنو گرافی کے خلاف کارروائیاں مصنوعی ذہانت کی مدد سے انتہائی مؤثر انداز میں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ایک اہم کارروائی کے دوران قصور سے ایک ایسا ملزم بھی پکڑا گیا ہے جو سنیپ چیٹ پر ایک غیر ملکی خاتون کو فحش مواد بھیجتا تھا۔

این سی سی آئی اے کی ٹیموں نے غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بھی کامیاب چھاپے مارے ہیں، جن میں غیر ملکی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث مختلف منظم گروہوں کا سراغ لگا کر ان کے اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ قومی کرکٹر محمد رضوان کا موبائل فون فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس حوالے سے مزید تفصیلا ت سامنے لائی جائیں گی۔

عاطف میر کا کہنا تھا کہ بچوں سے متعلق آن لائن جرائم اور سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف این سی سی آئی اے کا کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں