اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

کراچی سے تین ٹارگٹ کلرگرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودآباد پولیس کے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے کورنگی، بلوچ کالونی، سندھی ہوٹل گودھراں، ناگن چورنگی، بفرزون سمیت مختلف علاقوں میں سولہ افراد کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان نے قتل کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ اور ڈکیتیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا گرفتارملزمان کا تعلق سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں