رینجرز نے سنگین جرائم میں ملوث تین دہشت گردمارگرائے -
The news is by your side.

Advertisement

رینجرز نے سنگین جرائم میں ملوث تین دہشت گردمارگرائے

کراچی: شہرقائد میں رینجرز سےمقابلے میں کالعدم تنظیم کےتین دہشت گرد مارے گئے، دوسری جانب پولیس مقابلوں میں نوملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق منگھوپیرمیں ٹارگٹڈآپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرکھول دیا جس پررینجرزکی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کےتین دہشت گرد مارےگئے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کیڈٹ کالج رازمک پرمیزائل حملے اورجنوبی وزیرستان میں پچاس سےزائدپاک فوج کےجوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔

مذکورہ ملزمان کراچی میں بارہ پولیس اہلکاروں کےقتل سمیت سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھے۔

دوسری جانب لیاری پھول پتی میں مقابلے کےدوران بابا لاڈلاگروپ کےدوملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لےلیا گیا۔

لیاری ہی کےعلاقے جتوئی محلہ میں سیکیورٹی اداروں نےچھاپا مارکرتین ملزمان گرفتارکرلیے۔

مجموعی طورپر مختلف مقابلوں کے نتیجے میں مختلف وارداتوں میں ملوث کُل نوافراد کراچی سے گرفتارکیے گئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں