site
stats
پنجاب

لاہورسے تین دہشت گرد گرفتار، سرکی قیمت 25 لاکھ تھی

لاہور: سی آئی اے سول لائنز پولیس لاہور نے خفیہ ایجنسی آفیسر کے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں نصراللہ، راشد اور حافظ ساجد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم ملک اسحاق گروپ سے ہے۔

دہشت گردوں نے رواں سال جون میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آفیسر کے بھائی کیپٹن احمد رضا کو قتل کیا تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سندر میں قتل کا مقدمہ درج ہے جنہیں علاقہ غیر سے گرفتار کیا گیا۔

مذکورہ دہشت گردوں کے سرکی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top