site
stats
پاکستان

رینجرز کی کارروائی: لیاری گینگ وار کو اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں لیاری گینگ وار کو اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی کارروائی کے دوران ملزم محمد ایاز عرف بے بی کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے بابا لاڈلہ اور عذیر بلوچ گروپ کے کارندوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزم اسلحہ کی مرمت اور اسلحہ چھپانے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ سہراب گوٹھ میں بھی رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے دوکارندوں کو گرفتار کرلیا، جس میں ایک علیحدگی پسند تنظیم کا کارندہ بھی شامل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top