بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا کی جیل میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخواکی جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی، تینوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خطرناک دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کی جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، پھانسی پانے والوں میں دہشتگرد ساجد ،بہرام شیر،فضل غفار پی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق تینوں دہشت گرد پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے اور فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں نے گرلزاسکول پر حملے بھی کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں ملوث تھا، دہشتگرد ساجد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا ،  بہرام شیر فورسز پر حملوں اور اسکول تباہ کرنے  میں ملوث تھا جبکہ فضل غفار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں :

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14جولائی 2016 کو دہشت گرد بہرام کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، 15مارچ دو ہزار سولہ کو دہشت گرد فضل غفار کی سزائے موت کی توثیق کی تھی جبکہ 7نومبردو ہزار سولہ کودہشت گردساجد کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

آئی ایس پی آر دہشتگردوں کوالزامات ثابت ہونے پرسزائے موت سنائی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں