تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پتنگ کے ساتھ تین سالہ بچی اُڑ گئی، خوفناک ویڈیو وائرل

تائپی: تائیوان میں فیسٹیول کے دوران 3 سالہ بچی بھی اڑ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں سالانہ فیسٹیول کے دوران تین سالہ بچی کو پتنگ سے باندھ کر 100 فٹ بلندی پر اڑتی دیکھی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اتوار کے روز نامعلوم لڑکی ہنچو شہر کے نان لیوبندرگاہ میں پتنگ میلے میں حصہ لے رہی تھی کہ جب اسے دیوار لمبی دم اور پتنگ سے ساتھ اُڑتا دیکھا گیا۔

ہجوم کے موجود افراد سارا منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور واقعے کی فوٹیج وائرل ہوگئی جبکہ بچی کو زمین پر کھینچنے کے لیے شدت سے جدوجہد جاری رہی۔

خوفناک واقعے کے بعد بچی کو محفوظ زمین پر اتار لیا گیا، بچی سارے واقعے پر خوفزدہ تھی لیکن اس کے چہرے پر کچھ خارش کے علاوہ کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔

تائیوان نیوز کے مطابق وقوعہ کے فوری بعد ہی بچی کو اسپتال لے جایا گیا اور ان کی والدہ بھی ہمراہ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سنچو شہر کے میئر لن چیہ چیئن نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت کی ٹیم متاثرہ افراد اور عوام سے دلی معافی مانگتی ہے، حادثے کے بعد میلہ فوری طور پر ختم کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -